قطب پور(نامہ نگار) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبد الرحمن خان کانجو نے کہا کہ سپورٹر ووٹر دست وبازو ہیں سب کو ساتھ لے کرچلوں گاہم نے ہمشیہ عوام کی بھلا ئی علاقہ کی ترقی کی بات کی ہے ان خیالات کااظہار وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو، سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری زوارحسین وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے لودہراں دنیاپور میں ترقیاتی کام کرائے ہیں انہوں مزید کہا پاکستان کی موجودہ سیاست سب کے سامنے ہیں عوام کی بھلائی کیلئے فیصلے کئے دامن آج بھی صاف ہیں حلقے کے عوام میرے خاندان کی طرح ہے میرے سیاسی مخالف میرے خلاف جومرضی کرلے مگر آئندہ جیت حق سچ کی ہوگی آج بھی اپنے سپورٹروں ووٹروں دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں میرا ساتھ دیا حلقے کی عوام کیلئے میرے گھر کے دروازے ہمیشہ کھلے رہے گے پاک فوج ہماری شانہے ۔ عمران خان کا لانگ مارچ ڈرامہ ہے عوام پہلے مہنگائی سے پریشان ہیں ہم آج بھی عوام کے مسائلاورترقی کام کروانے میں مصروف ہیں۔
عبد الرحمن کانجو