ہاڑی(نامہ نگار) وہاڑی کے نواحی علاقہ 9/11ڈبلیو کے رہائشی ارسلان راؤ کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی جس نے اپنی بیوی کی محبت میں شادی کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے بھرپور اہتمام کے ساتھ ایک مرتبہ پھر بارات لے کر دلہن کو لینے سسرال پہنچ گیا جہاں دلہن کی جانب سے بارات کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور باراتیوں کے لیے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر دلہا کے دوستوں کا کہنا تھا کہ اس پریشان حال دور میں جب ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے اپنے دوست کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے اس شادی کی سالگرہ میں شریک ہوئے اور دل کھول کر انجوئے کیا جبکہ دولہا ارسلان تو دوبارہ دولہا بن کر خوشی سے پھولا نہ سما رہا تھا ارسلان کا کہنا تھا کہ اسے اپنی بیوی سے بے پناہ محبت ہے اس لیے شادی کی سالگرہ کو یادگار بنایا اس موقع پر دوستوں اور فیملی نے بھرپور ساتھ دیا۔
انوکھی سالگرہ