شوگر کے مریضوں کو چکنائی اور میٹھی چیزوں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے:سمینار

Nov 15, 2022


ملتان ( خصوصی رپورٹر )ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ذیابطیس کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کی۔سمینار کے گیسٹ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعودتھے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا شوگر کے مریضوں کو چکنائی اور میٹھی چیزوں سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے اور روزانہ صبح کے وقت واک کو معمول بنانا چاہیے۔کیوں کہ پیدل چلنے سے بھی شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود نے کہا کہ شوگر کا مرض ہمارے لائف سٹائل اور کھانے پینے کی عادات سے جڑا ہوتا ہے۔مزید کہا کہ ہم اپنا لائف سٹائل بہتر کر کے شوگر کو بڑی حد تک کنٹرول کر سکتے ہیں۔ایک انسان کو سال میں کم از کم ایک بار شوگر ٹیسٹ کروانا چاہیے تاکہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے۔ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ یہ مرض عمر کےکسی حصے میں بھی لاحق ہو سکتا ہے۔اسے موروثی بیماری بھی کہا جاتا ہے۔ابھی تک شوگر کا مکمل علاج دریافت نہیں ہوا البتہ پرہیز اور ادویات سے اسے کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عمیر وقاص نے بھی خطاب کیا..اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،ڈاکٹر عاطف رحمان،ڈاکٹر حفیظ الرحمن،ڈاکٹر بصیر احمد سمیت دیگر پارٹی اور طلبائ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں