جسٹس مظاہر، جسٹس طارق کیخلاف شکایات، سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف شکایات کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا دوسرا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں کونسل کا اجلاس 20 نومبر بروز پیر کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری جاری رکھا ہے۔ کونسل کی جانب سے جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کیا گیا ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے تحریری جواب میں جوڈیشل کونسل کے تین ارکان پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کا پہلا اجلاس 27 اکتوبر کو ہوا تھا۔ پہلے اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے بطور ممبران شرکت کی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...