جسٹس طارق محمود نے کیسز میں التوا لینے کی استدعا پر لطیفہ سنادیا 

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیسز کی سماعت کے دوران وکلا کی جانب سے کیسز میں التوا لینے کی استدعا پر لطیفہ سنادیا، کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ ایک کیس میں ملزم کی سزا کےخلاف اپیل کی سماعت کے دوران وکیل کی التوا کی استدعاکی گئی جس پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے آپ دلائل دیں اور کیس کو ختم کریں کیوں التوا مانگ رہے ہیں ، وکیل نے کہا دلائل دینے کو تیار ہوں لیکن غلطی سے کیس فائل بینچ نمبر دو میں بھول آیا ہوں، جسٹس طارق محمود نے وکیل سے کہا لاہور کے ایک مشہور وکیل صاحب کے بارے میں تھا وہ کیسز میں التوا لینے کے ماہر ہیں،ایک کیس میںعدالت پہنچے تو عدالت نے کہا دلائل دیں،وکیل صاحب دھیمے انداز سے بولے جج صاحب ساری رات تیاری کرتا رہا صبح فائل بچہ غلطی سے بیگ میں لے کر سکول پہنچ گیا لہذا التوا دیاجائے۔ 

ای پیپر دی نیشن