کک بیکس کے الزامات: مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ جاری 

Nov 15, 2023

 لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے ترقیاتی کاموں میں کک بیکس وصولی کیس میں مونس الٰہی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ مونس الٰہی کی عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ مونس الٰہی کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ نیب نے گجرات میں ٹھیکوں کی مد میں رشوت اور کک بیکس کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں