لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے احسن رمضان ورلڈ سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ ٹاپ فور میں شامل ہونے کے سبب وہ کانسی کے تمغے کے حقدار بھی ہو گئے۔ دوحا میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے احسن رمضان کا مقابلہ بحرین کے حبیب صباح سے تھا۔ بیسٹ آف نائن کے اس مقابلے میں احسن رمضان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو دو کے مقابلے میں پانچ فریم سے زیر کیا اور ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس سے قبل احسن رمضان نے پری کوارٹر فائنل میں بھارت کے معروف کیوسٹ پنکج ایڈوانی کو پانچ۔صفر سے عبرتناک شکست دی تھی۔ پنکج ایڈوانی آئی بی ایس اور بلیئرڈ چیمپئن کا ٹائٹل 25 مرتبہ اپنے نام کر چکے ہیں۔
ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
Nov 15, 2023