لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہیومن ریسورس ونگ کے زیراہتمام چغتائی لیب کے تعاون سے ارفع ٹاور میں پی آئی ٹی بی اور ارفع ٹاور سٹاف اور فیملیز کیلئے ایک روز میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹاف کے لئے بلڈ شوگر اور دیگر ٹیسٹس میں پچیس فیصد تک رعایت دی گئی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے ہیلتھ کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفتر کی حدود میں اس طرح کے کیمپ وقت اور پیسہ بچانے کیساتھ ساتھ سٹاف کو صحت کی جانب متوجہ کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ارفع ٹاور میں ایک روز میڈیکل کیمپ
Nov 15, 2023