لاہور( نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ شوگر کے علاج کے لئے صوبے بھر کے تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں این سی ڈی کلینکس قائم کر دئیے گئے ہیں، مریض تشخیص اور علاج معالجے کے لئے ان کلینکس سے رجوع کریں۔ شوگر سے بچنے کےلئے صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔موٹاپا اور جسمانی وزن کنٹرول کر کے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔روزانہ چہل قدمی اور ہلکی ورزش اس سلسلے میں معاون ہوتی ہے۔ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ آرام پسند طرز زندگی اور غذائی عادات کے باعث پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
شوگر کے علاج کیلئے این سی ڈی کلینکس قائم کر دئیے گئے ہیں: ڈاکٹر جمال ناصر
Nov 15, 2023