ایوان بالا کا ہنگامہ خیز اجلاس پیر کے روز آرمی کورٹس قرارداد کی منظوری منگل کو ایوان میں زیر بحث رہی ایوان کا ماحول خاصا گرم رہا، اراکین نے قرارداد کوجمہوریت کے منافی قرار دے دیا۔ ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کی شروعات میں ہی مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے آرمی کورٹس قرارداد کی ایوان سے منظوری کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ دیگر تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے اراکین نے بھی قرارداد کو لیکر خوب شور شرابا اور بھرپور احتجاج کیا۔ ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی اراکین کوایجنڈا مکمل ہونے کا بعد بولنے کا موقع دینے کا کہتے رہے تاہم کسی نہ ایک نہ سنی، سینیٹر مشتاق احمد نے چیئرمین ڈائس کے سامنے آکر احتجاج شروع کر دیا۔ اس دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی جانب سے ایوان میںکورم کی نشاندہی کر دی گئی، جس پر ڈپٹی چیئرمین نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجائیں لیکن کورم پوار نہ ہوا۔ بعد ازاں اجلاس جمعہ دن دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
ملٹری کورٹس قرارداد کی منظوری، جمہوریت کے منافی: ارکان
Nov 15, 2023