ایوارڈ اجرا تقریب ‘7 یونیورسٹیز اساتذہ میںسکالر شپ تقسیم

لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آفس ارفع کریم ٹاور میں سکالرشپ ایوارڈ کے اجرا کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر تھے۔تقریب میں انٹر نیشنل پوسٹ ڈاک سکالر شپ پروگرام کے تحت 7 یونیورسٹیز اساتذہ کو اسکالر شپ تقسیم کیے۔جبکہ انٹر نیشنل ریسرچ سپورٹ فیلوشپ کے تحت 10 یونیورسٹیز سٹوڈنٹس کو اسکالر شپ ایوارڈ کیےگئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ سکالر شپ ایوارڈ کمیٹی نے تمام امیدواروں کو میرٹ پر منتخب کیا۔ اعلی تعلیم وتحقیق کا فروغ پی ایچ ای سی کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نےسکالر شپ کے لیے منتخب ہونے والے اساتذہ کو مبارک باد دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...