لاہور (نیوز رپورٹر)ذیابیطس سے آ گاہی کے حوالے سے شالامار ہسپتال میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں آ نے والے مریضوں کو مفت بلڈ ٹیسٹ اور چیک اپ کی سہولت کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی گئیں،اس موقع پر ہسپتال میں قائم شوگر کے شعبہ(sider) کے زیر اہتمام آ گاہی واک کی گئی جس میں چیف آ پریٹنگ آ فیسر ڈاکٹر عائشہ نعمان ،شعبہ شوگر کی انچارج ڈاکٹر حفیظہ ، ہسپتال کے دیگر ڈاکٹرز اور سٹاف نے بھر پور شرکت کی ۔
ذیابیطس سے آ گاہی کا دن‘ شالامار ہسپتال میں میڈیکل کیمپ
Nov 15, 2023