پانچویں چیئرمین واپڈا گالف ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 14 پانچویں چیئرمین واپڈا امیچورز گولف ٹورنامنٹ کا آغاز رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں ہو گیا۔چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ)نے ٹی شاٹ لگاکرٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ ممبر(فنانس) واپڈا نوید اصغر چوہدری، ممبر(پاور) جمیل اختر، جنرل منیجر (ایچ آر ڈی) بریگیڈیئر حامد رضا (ریٹائرڈ)، جنرل منیجر سپورٹس /صدر واپڈا سپورٹس بورڈامداداللہ میمن، واپڈا سپورٹس بورڈ کے عہدیدار اور ملک بھر سے آئے ہوئے گالفر ز بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن