سلیکشن کمیٹی کی چھٹی، مکی آٰرتھر سمیت غیرملکی کوچز کو فارغ کرنے پر اتفاق

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کوچنگ سٹاف کو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر آج پی سی بی ہیڈ کوارٹر جائیں گے۔ مکی آرتھر، کوچ بریڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹیک کی چھٹی کا امکان ہے۔پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کی جگہ ملکی کوچز رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ذکاءاشرف نے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور کپتان بابر اعظم کو طلب کیا ہے۔سابق کپتانوں سے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ بھارت روانگی سے قبل وہ کپتان بابر اعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی کارکردگی پر بات چیت ہو گی۔سینئر کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف سے اہم مشاورتی میٹنگ میں بابراعظم کو فوری کپتانی سے نہ ہٹانے کا مشورہ دےدیا۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سینئر کرکٹرز سے مشاورتی میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض، سابق کرکٹرز یونس خان، محمد حفیظ اور سہیل تنویر شامل تھے۔ذکاءاشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کے حوالے سے سابق کرکٹرز سے مشاورت کی، قومی ٹیم میں بہتری کیلئے سابق کرکٹرز نے تجاویز پیش کیں۔پی ایس ایل کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی سلیکشن سمجھ سے باہر ہے، ایک پی ایس ایل کے میچ میں اچھی اننگز کے بل پر کھلاڑی کو قومی ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے۔سینئر کھلاڑیوں نے کہا کہ جس نے ڈومیسٹک نہیں کھیلا وہ پی ایس ایل سے قومی ٹیم میں آتا ہے جوکہ ڈومیسٹک سیزن کھیلنے والوں کےساتھ نا انصافی ہے، جب ڈومیسٹک سیزن کے پرفارمرز کو عزت نہیں دی جائےگی تو یہی نتائج سامنے آئیں گے۔چیئرمین نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی پر سب تنقید کر رہے ہیں، کیا کریں؟، سینئر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ون ڈے اگلے سال ہے، ابھی کپتانی پر بات نہ کریں، بابر اعظم کو ابھی کپتان رہنے دیں اس کو نہ چھیڑیں۔ آئندہ دنوں میں مزید سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔ذکا اشرف نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا۔ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔نئے چیف سلیکٹر کیلئے بورڈ نے رابطے بڑھانا شروع کردیئے ہیں۔دورہ آسٹریلیا کےلئے پاکستان ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرےگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...