سیالکوٹ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ محلہ چراغ پورہ کے35سالہ نوجوان نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات ریسکیو 1122کے مطابق محلہ چراغ پورہ کے رہائشی جس کا نام عمر ولد سجاد خان کی اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑے کے بعد اپنے آ پ کو کمرے میں بند کر دیا اور خود کو آ گ لگا دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آ گ چند ہی منٹوں میں اتنی تیزی سے پھیلی کے جس کمرے میں عمر خان نے خود کو بند کیا تھا وہ بری طرح راکھ بن گیا۔
سیالکوٹ میں نوجوان نے گھریلو لڑائی پر خودکشی کر لی
Nov 15, 2023