کامونکی‘ پیر محل (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) لیسکو‘ فیسکو کی ٹیموں کے چھاپے، خاتون سمیت 7 صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔ پیر محل میں فیسکو کی ٹیموں نے خاتون انوری بیگم اور مقصود اقبال کو پکڑ لیا۔ پولیس نے مقدمات درج‘ کارروائی شروع کر دی۔ کامونکی میں پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی اوز حافظ محمد ابراہیم اور زاوریا خان کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے پر نواحی گا¶ں رانا کے عارف مسیح ‘ تولیکی ورکاں کے وقار‘ ماڑی روڈ کے خرم‘ محلہ مسلم گنج کے عبدالکریم اور شبیر احمد کے خلاف مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔