توشہ خانہ تفصیلات فراہم نہ کرنے پر وفاقی کیبنٹ سیکرٹری سمیت دیگر کے خلاف سماعت 16 نومبر تک ملتوی 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں 1947ءسے لیکر اب تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر وفاقی کیبنٹ سیکرٹری سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو تیاری کے لیے مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مارچ 2023ء میں توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے باوجود توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والون کی تفصیلات فراہم نہییں کی گئیں۔ عدالت متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنی چاہیے تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...