لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کیا میں 16 ماہ کی حکومت میں اپنی وزارت کی کارکردگی کا دفاع کر سکتا ہوں۔ تو عرض ہے کہ میں نہایت فخر کے ساتھ ایسا کر سکتا ہوں۔ پاکستان کے وہ ترقیاتی منصوبے جنہیں پچھلی حکومت بیمار کر گئی تھی انہیں دوبارہ بحال کیا۔ ملک کی ترقی کےلئے ہم نے کئی اہم منصوبے شروع کئے۔ صوبہ سندھ کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور فنڈنگ بھی کی۔ میں کسی بھی فورم پر دفاع کر سکتا ہوں۔ تھر کوئلہ کا منصوبہ جس کا بلاول بھٹو نے کریڈٹ لیا، کاغذوں میں گھوم رہا تھا۔
وزارت کا ہر فورم پر دفاع کر سکتا ہوں‘ احسن اقبال: بلاول کے بیان پر ردعمل
Nov 15, 2023