عارف علوی سے مختلف ممالک کے اعزازی کونسل جنرلز کی ملاقات 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پشاور میں مقیم مختلف ممالک کے اعزازی کونسل جنرلز کی ایوانِ صدر میں ملاقات کی ،صدر مملکت سے تیونس، روس، ترکی ، بلغاریہ ، بوسنیا، تاجکستان ، جاپان ، چیک ریپبلک ، جنوبی کوریا اور برازیل کے اعزازی کونسل جنرلز نے ملاقات کی، وفد نے صدر مملکت کو بین الاقوامی تعلقات اور تجارت کے فروغ میں اعزازی کونسل جنرلز کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی ،صدر مملکت کا دوست ممالک کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کےا ۔ دریںاثناءصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مختلف جغرافیائی اور کاروباری پس منظر سے تعلق رکھنے والے آکسفورڈ گریجویٹس پر مشتمل وفد نے ملاقات کی ،صدر مملکت نے کہا کہ بین الاقوامی کاروبار پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ، بہتر کاروباری ماحول سے مستفید ہوں، بین الاقوامی سرمایہ کار اور کمپنیاں پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں ، پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع موجود ہیں، پاکستان ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے ، ہر سال حجم میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان معیشت کی بہتری، برآمدات بڑھانے ، مصنوعات کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش پر توجہ دے رہا ہے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے ، حالیہ برسوں میں کاروبار کرنے میں آسانی کی درجہ بندی میں بہتری آئی ، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مواقع تلاش کریں۔

ای پیپر دی نیشن

پھا پھا کٹنی

 پھا پھا کٹنی  ایک ایسا لفظ ہے جو  اردو،  پنجابی،  ہندی اور مختلف علاقائی زبانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔  پھا ...