شیخورہ میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا دوسرے روز بھی احتجاج 

Nov 15, 2023

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف دوسرے روز بھی صارفین کا احتجاج جاری رہا۔ بھکھی روڈ، طارق روڈ، جہانگیر آباد، گھنگ روڈ، جنڈیالہ روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں گیس صارفین نے احتجاجی مظاہرے کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور دوسری طرف ایل پی جی گیس اوگرا ریٹ کی بجائے مہنگے داموں بلیک میں فروخت کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کوئی نمائندہ ایل پی جی گیس فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا۔ گیس صارفین نے نگران وزیر اعظم، نگران وزیر اعلیٰ ، چیئرمین اوگرا، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ایل پی جی اوگرا ریٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں