شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے (ن) لیگ نوازشریف شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں مثبت و تعمیری کردار ادا کر رہی ہے اور ملک میں انقلابی تبدیلیاں لائی جارہی ہیں، وفاق اور پنجاب میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتھک محنت کی جارہی ہے، ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا،ایٹمی قوت کا حصول ہو، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور دہشتگردی کے خلاف جنگ (ن) لیگ کے کارنامے ہیں جن میں موجودہ حکومت کی کاوشوں سے معاشی استحکام کا اعزاز بھی شامل ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ان رہنمائوں نے کہاکہ (ن) لیگ کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے آج ہاتھ مل رہے ہیں حکومت گرانے کی کوششیں کرنے والوں کو بھی منہ کی کھانا پڑے گی۔
حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے جدو جہد کر رہی ہے:ذیشان پرویز
Nov 15, 2024