شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر علمدار حسین ملہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواشریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں فارمرز کو 4 ماہ کے عرصہ میں فی جانور 27000 دئیے جائیںگے فارمرز کو 10 جانوروں کیلئے رقم دی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب شیخ، سیف الرحمن سیفی ، مرزاعظمت بیگ، شیخ ثناء اللہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر علمدار حسین ملہی نے کہاکہ فارمرکو پانچ مراحل کی تصدیق کے بعد رقم فراہم کی جائیگی ،ہر تحصیل میں 8 وینڈرز کو سیلیکٹ کیا گیا ہے ہر فارمر کو کریڈٹ کارڈ جاری کیا جائے گا ۔ 89 مراکز میں فارمروں کو رجسٹرڈ کیاجائے گا۔فارمر کو تین اقساط میں رقم جاری کی جائیگی ۔انہوںنے کہاکہ قرضہ چار ماہ کے دوران ایشو ہوگاجبکہ پانچویں ماہ یہ قرضہ واپس کرنا ہوگا ۔قرضہ بلاسود دیا جائیگا۔
فارمرز کو 4 ماہ میں فی جانور 27000 دئیے جائینگے:ڈاکٹر علمدار حسین
Nov 15, 2024