چونیاں: بجلی کے میٹر ریورس کرنیوالا ملزم گرفتار

چونیاں (نامہ نگار خصوصی) بجلی کے میٹر ریورس کرنے والے ملزم مدثر عرف مدثری کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے سب ڈویژن میں فی گھریلو میٹر 5000 روپے لئے اور سینکڑوں میٹر ریورس کئے، مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا ۔ ایس ڈی او امجد اقبال نے بتایا کہ کارروائی عوامی شکایات اور معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ملزم مدثر، افتخار اور ان کے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایکسیئن فیضان قادر ملک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔

ای پیپر دی نیشن