شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنماو امیدوار حلقہ پی پی 142سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معیشت روز بروز مستحکم ہورہی ہے شرح سود میں کمی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں، برآمدات اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہورہا ہے مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کرنے والوں کے ناپاک عزائم خاک میں چکے ہیں انہیں عوام نے مسترد کرکے وفاقی و صوبائی حکومت پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے ملک کی بقا و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کی خاطر بھرپور جدوجہد کرنے والی جماعت (ن) لیگ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا کہ پنجا ب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی اورآٹا سب سے سستا ہے، وزیراعلی مریم نواز شریف ہر گزرتے دن کیساتھ اپنے اقدامات سے ثابت کررہی ہیں کہ وہ ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر اور میاں نواز شریف کے عوامی فلاح وبہبود کے ویژن کی تکمیل کی ضامن ہیں۔
پاکستان کی معیشت روز بروز مستحکم ہورہی ہے : سید سجاد حسین
Nov 15, 2024