شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115 رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ ملک میں ہر نیا دن پاکستانیوں کیلئے خوشخبریاں لارہا ہے حکومتی اقدامات سے پائیدار امن کے قیام سمیت معاشی و سیاسی استحکام ممکن ہوا جلد پاکستان کا شماردنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا، پاکستان میں سرمایہ کاری آ رہی ہے اور ملک خوشحالی کی طرف بڑھ رہاہے تو پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی کشتی ڈوبتی دکھائی دے رہی ہے جس سے اس کی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے فارن فنڈنگ سے چلنے والا یہ گروہ انتشار، فساد اور معاشی عدم استحکام کیلئے متحرک ہے مگر قوم ان کی انتشار پر مبنی احتجاجی سیاست کا حصہ نہیں بن رہی، عوام جان چکی ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا مشن نفرت پیدا کرنا اور قومی اداروں کو بے توقیر کرنا ہے سیاسی و جمہوری عمل کو جتنا نقصان تحریک انصاف کی نام نہاد لیڈر شپ نے پہنچایا اتنا آمروں نے بھی نہیں پہنچایا۔