شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل زرینہ اختر شیخ نے کہا ہے کہ پی پی پی اور (ن) لیگ ماضی کی طرح اب بھی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل ممکن بنانے کو تیار نہیں یہ بڑے بڑے دعوے کر کے عوام کو سبز باغ دکھاتے رہے ہیں مگر برسر اقتدار آنے کے بعد عوام کو یکسر بھلا دیا اور اپنے مفادات کی خاطر قومی وسائل استعمال کرتے رہے اب بھی دونوں جماعتوں کی قیادت نے روش نہیں بدلی اور اس بار ملکر ملک و قوم کی دولت پرہاتھ صاف کر رہے ہیں حکمرانوں کی طرف سے غریب عوام کی گردنوں پر پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ چھری چلائی جارہی ہے پی ٹی آئی اس کڑے وقت میں عوام کو تنہا اور لاوارث نہیں چھوڑے گی، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ملک گیر مہم جاری ہے جو جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور موجودہ نااہل و کرپٹ حکمران ٹولے سے قوم کو چھٹکارا ملے گا۔
عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ملک گیر مہم جاری ہے :زرینہ اختر شیخ
Nov 15, 2024