شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر ملک عرفان اسلام نے کہا کہ پنجاب میں جاری ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا جائیگا قوم کو (ن) لیگ کی قیادت سے جو امیدیں وابستہ ہیـں انہیں مریم نواز شریف بطور وزیر اعلیٰ ہر صورت پورا کریں گی ان کی جاری جدوجہد کے ثمرات عوام کو میسر آرہے ہیں پاکستان کے دشمنوں کی ناپاک خواہش ہے کہ پاکستان کو ہر صورت کمزور کیا جائے مگر اس ساز ش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔