ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زیرصدارت سموگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس

Nov 15, 2024

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم رائو کی زیرصدارت سموگ کی روک تھام اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاون کے حوالے سے اجلاس کمیٹی روم میں ہوا۔ سیکرٹری ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی مریم خان، ڈی ایس پی ٹریفک ، ہائی وے پولیس سمیت دیگر افسر بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے متعلقہ اداروں کے افسروں سے گفتگو کرتے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا جائے ، اوور لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ سموگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ، عوام سموگ سے بچائوکے لیے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

مزیدخبریں