پھول نگر (نامہ نگار)ڈی پی او قصور کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی قاسم بشیر نے منشیات فروشوں کے کارروائیاں کرتے ہوئے 25گرام چرس ، 2490 گرام افیون ، 150 گرام آئس جبکہ 440 لٹر شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا انجمن تاجران کے صدر ملک یوسف بایا ،عوامی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر نے ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر پولیس اسی طرح کارروئیاں کرینگے تو یقینا جرائم میں کمی ہوگی ۔