قصور (نمائندہ نوائے وقت)تھانہ سرائے مغل کے علاقہ میں 5 ماہ قبل محمد ریاست کے اندھے قتل کا ڈراپ سین۔ مقتول کی بیوی، بیٹا، بیٹی اور بہو ہی قاتل نکلے،پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ 6 جون کو ہنجرائے خورد کے رہائشی ریاست کو نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔جسکا مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔پولیس ٹیم نے دوران تفتیش شک گزرنے پر مقتول کی بیوی طلعت بی بی، بیٹے شاہد اور بہو اللہ معافی کو شامل تفتیش کیا۔ملزمان نے دوران تفتیش محمد ریاست کو قتل کرنے کا انکشاف کیا اور مزید بتایا کہ ریاست گھر میں بیٹی اور بہو کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ بیٹی اور بیٹے کا گھر بسنے نہیں دے رہا تھا جس پر چاروں نے ملکر ریاست کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایاتھا۔