چونیاں(نامہ نگار خصوصی)بار ایسوسی ایشن چونیاں سپورٹس میلہ کی تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل سیشن جج چونیاں وسیم احمد نے میلے کا افتتاح کیا، جو سات روز تک جاری رہے گا۔افتتاحی تقریب میں ججز ، وکلاء اور عدالتی اہلکاران کی شرکت سپورٹس میلے میں ججز، وکلاء اور عدالتی عملے پر مشتمل ٹیموں کے مابین مقابلے ہو نگے بار صدر اسد جمال کا کہنا تھا کہ سپورٹس میلے کا مقصد بار اور بنچ میں کھیلوں کے شعور کو اجاگر کرنا ہے۔