شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک منشاء جاوید کی قیادت میں میونسپل آفیسر ریگولیشن علی فرحان نے مین لاہور روڈ، مین بازار اورملحقہ بازاروں اور گلیوں میں آہنی وعارضی تجاوزات کیخلاف آپریشن کر کے سکڑے ہوئے بازاروں کو کشادہ کر دیا اور مین روڈ میں ٹریفک کی روانی میں خلل کو ختم کروادیا میونسپل کمیٹی کے اہلکاران نے گذشتہ روز بذریعہ لاؤڈ سپیکراعلانات کرائے کہ تجاوزات کو ختم کرکے بازاروں کو کشادہ کیا جائے جس کے بعد انہوں نے گذشتہ روز آپریشن کرکے بازاروں کو کلیئر اور مین روڈ پر ٹریفک کی روانی میں تمام خلل ختم کروادئیے اس موقع پر گفتگو کرتے میونسپل آفیسر ریگولیشن علی فرحان نے کہاکہ تاجر برادری میونسپل کمیٹی کی طرف سے کی گئی لائننگ کے اندر رہ کر کاروبار کرے تجاوزات کرنیوالوں کا سامان بحق سر کار ضبط کرلیا جائیگا جبکہ مین روڈ پر کسی قسم کی کوئی ریڑھی،پھڑ ی نہیں لگنے دی جائیگی۔