شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے سٹی صدر میاں افضال حیدرنے کہا ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ہوتی تو قومی مجرم قوم پر مسلط نہ ہوتے بلکہ جیلوں میں سزا کاٹ رہے ہوتے پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ملک کی حقیقی عوام دوست قیادت کو پابند سلاسل اور قومی دولت لوٹنے والوں کو اقتدار پر مسلط کردیا گیا ہے ملک کو آئین و قانون کی پاسداری اور آزاد عدلیہ کے منصفانہ فیصلوں کے ذریعے ہی بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ایک عرصہ سے اداروں کی جڑوں کو کھوکھلاکررہی ہے ملکی نظام تباہ کردیا گیا ہے۔
\ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اداروں کی جڑوں کو کھوکھلاکررہی ہے :افضال حیدر
Nov 15, 2024