لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر بریفنگ طلب کرلی۔قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس 19 نومبر کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہال میں ہوگا جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیداران کو طلب کیا گیا ہے۔قائمہ کمیٹی نے پی ایس بی کو فٹبال فیڈریشن کے معاملات اور الیکشن پر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو دیگر فیڈریشن کے معاملات پر بھی بریفنگ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
قائمہ کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر بریفنگ طلب کرلی
Nov 15, 2024