قائد اعظم ٹرافی ‘کراچی بلوزنے ڈیرہ مراد جمالی ‘اسلام آباد نے حیدر آباد کو شکست دیدی

Nov 15, 2024

لاہور (سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے میچوں کے دوسرے دن کراچی بلوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور 56 رنز سے شکست دیدی۔اسلام آباد نے حیدرآباد کو اننگز اور2 رنز سے ہرادیا۔ پہلی اننگز میں 50 رنز پر آؤٹ ہونے والی ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم دوسری اننگز میں51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حمزہ نے میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کراچی بلوز نے پہلی اننگز میں 157 رنز بنائے تھے۔ حیدرآباد کی ٹیم جو اسلام آباد کیخلاف پہلی اننگز میں91 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی دوسری اننگز میں 99 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔محمد موسٰی نے 7 جبکہ میچ میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ لاڑکانہ نے فیصل آباد کیخلاف دوسری اننگز میں8 وکٹوں پر 238 رنز بنالئے۔عمر وحید نے 105 رنز کی اننگز کھیلی۔ فیصل آباد نے پہلی اننگز میں 196 رنز بنائے تھے۔مشتاق احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور وائٹس کی ٹیم ایبٹ آباد کے 174 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 227 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ایبٹ آباد نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 125 رنز بنائے تھے۔راولپنڈی نے بہاولپور کے 233 رنز کے جواب میںپہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 306 رنز بنائے تھے۔ کراچی وائٹس کی ٹیم آزاد جموں کشمیر کیخلاف پہلی اننگز میں 356رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رمیز عزیز نے107 رنز بنائے۔آزاد جموں کشمیر نے پہلی  اننگز میں 6 وکٹوں پر 231 رنز بنائے تھے۔ ملتان کی ٹیم پشاور کیخلاف پہلی اننگز میں 292 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عامر خان نے 6  وکٹیں حاصل کیں۔پشاور نے پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 70 رنز بنائے تھے۔ کوئٹہ کی ٹیم فاٹا کیخلاف پہلی اننگز میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاٹا نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 152 رنز بنائے تھے۔ لاہور بلوز نے سیالکوٹ کیخلاف پہلی اننگز7 وکٹوں پر 439 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔محمد سلیم نے117 اور عمرصدیق نے 115 رنز کی اننگز کھیلیں۔

مزیدخبریں