لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا صدر ابوذر شاد کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں صدر میاں ابوذر شاد کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے۔ یہ اجلاس 3 گھنٹے تک جاری رہا جس میں سموگ، صنعتی شعبے کیلئے موسم سرما کے بجلی کے پیکج، مارکیٹ کے اوقات کار، ای پی اے اور ایف آئی اے کے نوٹسز، آنیوالی آٹو پالیسی، برآمد کنندگان کے ریفنڈز، فریٹ فارورڈرز کے مسائل اور انتظامیہ کی طرف سے احتجاج روکنے کیلئے گاڑیاں پکڑنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کاروباری طبقے کو درپیش معاشی چیلنجز پر قابل عمل تجاویز پیش کیں۔لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لاہور اور پنجاب کے وسیع تر علاقے کو متاثر کرنیوالے شدید سموگ بحران پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا اس سے نہ صرف صحت کے مسائل پیدا ہورہے ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں لہذا موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے۔ میاں ابوزر شاد نے کہا سموگ میں سب سے زیادہ 83فیصد سے زائد حصہ ٹریفک ہے لہذا تاجروں کو ہدف نہ بنایا جائے۔ مارکیٹوں کے اوقات کار مختلف اور لچکدار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور صارفین کو سہولت ملے۔ 

ای پیپر دی نیشن