لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ یورپ سعید خرم شاہ کی قیادت میں سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں ایشیا کے نمبر ون یو ٹیوبرزچھوٹا بھائی اور بڑا بھائی بھی شامل تھے۔چوہدری ظہور الٰہی روڈ گلبرگ میں ہونیوالی ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع،پارٹی امور اور اوورسیز پاکستانیز کے ایشوز پر بات چیت ہوئی۔ وفد میں متحدہ عرب امارات اور یورپ میں مقیم اوور سیز پاکستانیز سرمایہ کار مرزا رؤف بیگ،مرزافاروق بیگ، مرزا عبدالشکور، مرزاعبدالغفور، چوہدری عمربشیر اور دیگر شامل تھے۔ سرمایہ کاروں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفد نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پرچوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کو یورپ اور متحدہ عرب امارات میں پوری طرح فعال کرنے کی ہدایت کی۔