لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوزر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر فیہم الرحمن سیگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کا قائم مقام چیئرمین منتخب ہونے پر گرمجوشی سے مبارکباد دی ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے فہیم الرحمن سہگل کے تجربے اور وسیع مہارت کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت کراچی پورٹ ٹرسٹ میں حکمت عملی کے تحت ترقی اور جدت لے کر آئے گی، جس سے پاکستان کی سمندری نقل و حمل میں بہتری اور پورٹ کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔