لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقے میں سید سکندر علی کے اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین‘بھتیجا ہی چچا کا قاتل نکلا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ رانا عمر دراز نے سید سکندر علی کو قتل کرنیوالے ملزم حیدر علی کو گرفتار کیا ہے۔ملزم نے ذاتی رنجش پر سگے چچا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ مضبوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔