لاہور(نامہ نگار)اکبری گیٹ پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے دو دکان دار گرفتار کر لئے ہیں۔اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران پابندی کے باوجود آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزمان سلیمان اور الیاس سے لاکھوں مالیت کی آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا۔