لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سکھ یاتری ہمارے مہمان ہیں۔لاہور پولیس پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے پوری طرح الرٹ ہے۔سکیورٹی کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں سکھ یاتریوں کے مذہبی و مقدس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔لاہور پولیس انسداد جرائم کیساتھ ساتھ تمام مذہبی اقلیتوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس تمام مذہبی اقلیتوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ڈیوٹی پرتعینات افسران اور اہلکار الرٹ رہیں۔مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات افسران و جوان مؤثر چیکنگ یقینی بنائیں۔انہوں نے ڈولفن سکواڈ، پیرو، اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو سکھوں کے مذہبی مقامات سمیت شہر میں موثر پٹرولنگ کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی چار دیواری، سکیورٹی کیمرے اور خاردار تاروں سمیت حفاظتی انتظامات موثر بنانے کیساتھ ساتھ مذہبی عبادت گاہوں میں آنے والے شرکاء کے سکیورٹی ایس او پیز کویقینی بنایا جائے۔
سکھ یاتریوں کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان تشکیل دیدیا:ـ سی سی پی او
Nov 15, 2024