پولیس خدمت کائونٹرز‘ایک ماہ میں2174میڈیکو لیگل جاری

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کے سرکاری ہسپتالوں اور دیہی مراکز میں قائم پولیس خدمت کاؤنٹرز سے میڈیکولیگل کااجراء جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ایک ماہ کے دوران مختلف خدمت کاؤنٹرز سے مجموعی طور پر 2174 ایم ایل سی جاری کیے گئے ہیں۔پولیس خدمت کاؤنٹر جنرل ہسپتال سے 452، جناح ہسپتال سے 317، سروسز ہسپتال سے 255، میو ہسپتال سے 109 اور گنگا رام ہسپتال سے 101 ایم ایل سی جاری کیے گئے۔ میاں منشی ہسپتال سے 211، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے 213 اور نواز شریف ہسپتال سے 41 سرٹیفکیٹ فراہم کیے گئے۔ برکی سے 111، اعوان ڈھائے والا سے 146، مانگا منڈی سے 75، رائیونڈ سے 83 اور چوہنگ سے 60 ایم ایل سی جاری کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن