لاہور(نامہ نگار) سندر کے علاقے میں تیز رفتار کار نے 35 سالہ نامعلوم راہگیر کو کچل ڈالا‘ وہ موقع پر دم توڑ گیا۔کوٹ لکھپت کے علاقے میں جنرل ہسپتال کے قریب سے 25 سالہ نوجوان سڑک کنارے مردہ حالت میں پایا گیاہے۔ لکشمی چوک سے 20 سالہ نوجوان کی نعش ملی ہے جبکہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں برکت مارکیٹ کے قریب فٹ پاتھ سے 23 سالہ نوجوان مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے چاروں نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔