سرکاری کاموں کیلئے لاہور آنیوالے پولیس افسروں ‘اہلکاروں کیلئے ’’سر راہ ‘‘قیام گاہ  

Nov 15, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سموگ اور سرد و گرم موسم کی شدت کے دوران مختلف اضلاع سے سرکاری کاموں کیلئے لاہور آنے والے افسران و اہلکاروں کی رہائش و قیام طعام کیلئے پنجاب پولیس نے جدید سہولیات سے آراستہ قیام گاہ پولیس لاجز ’’سرِ راہ‘‘ قائم کر رکھی ہے۔جہاں جنوبی پنجاب یا دیگر دور دراز اضلاع سے لاہور آنے والے پولیس افسران و اہلکار رات کے وقت بہترین ماحول میں قیام کر سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں