لاہور (لیڈی رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی نے سحر ریاض دختر محمد ریاض کو مالیکیولر بائیولوجی، مرزا عمران حیدر ولد احسان الٰہی بیگ کو اسلامک سٹڈیز، آمنہ اکمل دختر نیاز اکمل کو سالڈ سٹیٹ فزکس، محمد وسیم خان ولد حاجی محمد عتیق کو اپلائیڈ جیالوجی، اریبہ صلاح دختر صلاح الدین کو سالڈ سٹیٹ فزکس، ہما صد ف دختر لیاقت علی نوید کو کمیونیکیشن سٹڈیز، سائرہ فیاض دختر فیاض احمد کو فارمیسی (فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، حافظہ سیدہ فائزہ دختر سید لیاقت علی شاہ کو سالڈ سٹیٹ فزکس، عندلیب حنیف دختر محمد حنیف شاکر کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں اور محمد سہیل رفیق ولد محمد رفیق کو اسلامک سٹڈیزکے مضمون میں، پی ایچ مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی۔
پنجاب یونیورسٹی :پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری
Nov 15, 2024