پیپلز پارٹی نجکاری کیخلاف   پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے  حق میں ہے:فاروق سعید 

Nov 15, 2024

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا بجلی کے بلوں میں دیگر ٹیکسوں کیساتھ 100روپے بحالی پی آئی اے ٹیکس لگا دیا جائے تو اسے منافع بخش ادارہ بنایا جا سکتا ہے۔ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں حاجی عزیز الرحمن چن،افنان صادق لون اور رانا رضوان کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا فاروق سعید نے کہا پیپلز پارٹی نجکاری کیخلاف اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے حق میں ہے۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم اس تجویز پر غور کریں،تاکہ پی آئی اے کو بچایا جا سکے۔

مزیدخبریں