پنجاب ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا  جائے گا :پیر اشرف رسول 

Nov 15, 2024

 فیروزوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پیر محمد اشرف رسول نے کہا پنجاب ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا جائے گا۔ قوم کو (ن) لیگ کی قیادت سے جو امیدیں وابستہ ہیں انہیں وزیراعلی مریم نواز ہر صورت پورا کریں گی۔ (ن )لیگ ملکی معاشی ترقی کے اہداف ضرورحاصل کریگی۔ پی پی 139 کے امیدوار رانا طاہر اقبال نے کہا ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ تحریک انصاف کی انتشار پر مبنی سیاست کو عوام مسترد کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں