لاہور(کلچرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور صوبائی وزیر برائے عشر و زکوٰۃ راشد نصراللہ کی پنجاب اوورسیزپاکستانیز کمیشن میں آمد، وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک اور کمشنر او پی سی مرزا نصیر عنایت نے مہمانِ گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔ راشد نصراللہ نے کہا پنجاب حکومت کا کام بول رہا ہے اور نوجوانوں کی حکومت میں شمولیت کے نتائج سامنے آرہے ہیں۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا اوورسیز پاکستانیز ہمارے رومنگ امبیسیڈرز ہیں۔ تارکین وطن کی اہمیت اور مشاورتی عمل میں ڈسٹرکٹ /ایڈوائزری کونسل کے زریعے شمولیت یقینی بنائی جائیگی۔