انگلش ٹیچرز کو سنیارٹی کا حق دینے کیلئے لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت  

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی خصوصی ہدایات پر محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں میں تعینات انگلش ٹیچرز کو سنیارٹی کا حق دیتے ہوئے سنیارٹی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 1995 سے 1997 کے دوران بھرتی ہونیوالے گریجویٹ انگلش ٹیچرز کو بنیادی سروس جوائننگ سے سنیارٹی دینے کے حوالے سے پنجاب بھر کے سی ای اوز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایڈوائس جاری کر دی۔ تمام انگلش ٹیچرز کو سنیارٹی کا دیرینہ حق ملنے پر انگلش ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کے رہنماؤں محمود الحسن، عبد الرزاق باجوہ، صادق کنگنہ، عارف مسعود، قاضی محمود احمد ہاشمی، ذنوبیہ میری اور دیگر نے سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پنجاب بھر کے ضلعی تعلیمی افسران محکمانہ ہدایات کی روشنی میں سنیارٹی لسٹوں میں انگلش ٹیچرز کو بھی شامل کر کے پروموشن لیٹرز جاری کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن