لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کی موبلائزیشن کمیٹی اجلاس نوید چودھری کی زیر صدارت پیپلز سیکرٹیریٹ میں ہوا جسمیں میاں ایوب، چودھری ریاض، عارف خان، عمر مصباح، انجم بٹ اور ڈاکٹر رفیق شریک تھے۔اجلاس میں پارٹی پرچم لہراؤ مہم اور یوم تاسیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔نوید چودھری نے کہا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ون اور ٹو کی تنظیموں اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس 16 نومبر جبکہ ڈسٹرکٹ تھری اور فور کا اجلاس 17نومبر کو پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا جبکہ موبلائزیشن کمیٹی ہر قومی حلقے میں رابطہ کمیٹی تشکیل دیکر میٹنگ کریگی۔